17 ستمبر 2011 - 19:30

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے پر مبنی فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی تجویز سے مشروط اتفاق کیا ہے۔

ابنا: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ یہ تحریک اپنے وطن کی آزادی ، اپنی تقدیر کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لینے ، آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل ، قومی حقوق کی بازیابی اور صہیونی ریاست کی مذمت سمیت ملت فلسطین کے جائز حقوق سے متعلق عالمی حمایت کرنے کے لۓ انجام دیۓ جانے والے ہر سیاسی اقدام کی پشت پناہی کرتی ہے بشرطیکہ اس کوشش سے فلسطینیوں کے کسی قومی مقصد کو نقصان نہ پہنچے ۔حماس کے بیان میں آیا ہے کہ ایک ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کرنے کی درخواست الفتح تحریک کا یکطرفہ اقدام ہے اور اس کے سلسلے میں کسی طرح کا قومی اتفاق پیدا نہیں کیا گيا ہے۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ ملت فلسطین کی اصل ضرورت اپنی سرزمین کی آزادی ہے اور ایسے ملک کے سلسلے میں علامتی ، لاحاصل اور خطرناک امور میں مشغول ہونے سے کہ جسے ابھی تک تسلیم ہی نہیں کیا گيا ہے، صرف فلسطینیوں کی مشکلات میں ہی اضافہ ہوگا۔........... /169